ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے تحت سی بی آئی کی ستیندر جین کی بیوی سے پوچھ گچھ

منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے تحت سی بی آئی کی ستیندر جین کی بیوی سے پوچھ گچھ

Tue, 20 Jun 2017 12:01:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 19؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی ان کی بیوی سے پوچھ گچھ کے لیے آج ان کی رہائش گاہ پہنچی ۔سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے وزیر کی بیوی سے وقت مانگا تھا۔وہیں عام آدمی پارٹی(آپ)نے مرکزی حکومت پر بدلے کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔پارٹی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ بی جے پی کی مرکزی حکومت اپنی بدلے کی سیاست کے لیے سی بی آئی کا غلط طورپر استعمال کر رہی ہے، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے بعد بی جے پی کی سی بی آئی نے وزیر کی رہائش گاہ پر چھاپہ ماراہے ۔ سی بی آئی نے اپریل میں منی لانڈرنگ کے الزامات کے سلسلے میں آپ کے وزیر جین کے خلاف ایف آر آئی درج کی تھی، اس سلسلے میں ایجنسی نے حال میں ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔سی بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ جین پر انفو سولیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، اکنچن ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹڈ اور منگل یتن پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے 2015-16کے دوران ایک عوامی خدمتگار ہونے کے دوران 4.63کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ میں شامل ہونے کا الزام ہے۔


Share: